ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا گیا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالا کیونکہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیسز کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔

وکیل شیخ رشید نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ اور اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں، ہائی کورٹ نے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی لہٰذا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ یہ طے کر چکی کسی مقدمے کی بنیاد پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نوازشریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، ایان علی اور فریال تالپور کیسز میں یہ اصول طے کر چکے۔

Ansa Awais

Content Writer