ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول میں رد و بدل، آئی سی سی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول میں رد و بدل، آئی سی سی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کردیا۔

  پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہیں، سری لنکا کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، چاہے مد مقابل بھارتی ٹیم ہو یا کوئی اور ۔

آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ 

  اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔

  اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔

 آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ جب کہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ 

 اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔