ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہرے سے نیلا ہو گیا؛ گرگٹ کو شکست دینے والے شخص کی حرکت کا سوشل پلیٹ فارمز پر چرچا

Champions Trophy, Dubai Meeting, ICC Board Meeting, BCCI, PCB, Pakistan Cricket Board , India vs Pakistan match,
کیپشن: یہ فوٹوز ایک سوشل پلیٹ فارم سے لی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اتوار کے روز جب پاکستا ن اور انڈیا کے کروڑوں شہری دونوں ٹیموں کے چیمپئینز ٹرافی میچ میں اپنی من پسند ٹیم کی جیت کے لئے منت، مرادیں، دعائیں،  پرارتھنائیں کر رہے تھے، اس وقت دبئی سٹیڈیم میں کچھ مسخرے" گرگٹ کو شکست دینے"  کی ویڈیو کلپس بنانے اور پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف تھے۔

بظاہر میچ کے دوران  دبئی سٹیڈیم میں موجود  ایک شخص پاکستان کی گرین شرٹ کے اوپر ہی انڈیا کی بلیو جرسی پہن کر اپنی اس حرکت کی ویڈیو  بنواا رہا تھا، اس ویڈیو  کلپ اور فوٹوز کو بعد میں سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلایا گیا۔

اتوار کی شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کے دوران ایک بظاہرپاکستانی  شخص نے گرگٹ سے بھی زیادہ تیزی سے رنگ بدلا اور سب کے سامنے ہی ہرے سے نیلا ہو گیا۔ اس موقع پرست نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی۔ اس کے دوستوں نے تالیاں بجا کر اس موقع پرستی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 سوشل پلیٹ فارم پر سامنے آنے  والی ویڈیو کلپ مین دکھائی دیا کہ اس شخس نے پہلے گرین شرٹس پہنی ہوئی تھی، پاکستان کو ہارتا دیکھا تو  گرین شرٹ کو اتارنے کی بھی زحمت نہیں کی اور اس کے اوپر  ہی بھارت کی نیلی جرسی پہن لی۔

ابھی یہ پتہ نہیں کہ کیا اس شخص نے یہ حرکت صرف سوشل پلیٹ فارمز پر مقبول ہونے کے لئے  کوئی ویڈیو بنانے کی  پلاننگ کے ساتھ کی؟

اس گرگٹ فین ی اس حرکت پر وہاں موجود  اس کے ساتھ  تالیاں بجاتے نظر آئے۔ جس سے اس شبہ کو تقویت ملی کہ یہ کوئی پلانڈ حرکت تھی۔

بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔  ٹیمیں کھیلنے کے لئے میدان میں آتی ہیں تو ان مین سے ایک لازماً ہارتی ہے لیکن فین کسی ٹیم کو ہارتے دیکھ کر اپنی فیوریٹ ٹیم کو نہیں چھوڑتے، یہ فینز کا عمومی رویہ ہوتا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ وفادار رہتے ہیں، کم از کم میچ کے دوران ہی سپورٹ بدل دینے والے کو تو گرگٹ ہی کہا جا سکتا ہے۔

 پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور انڈیا کا میچ  دونوں ملکوں کے ایک ارب سے زیادہ شہریوں کے لئے تفریح کا سب سے بڑا موقع  تو تھا ہی، کروڑوں شہریوں کے لئے یہ ایک جذباتی میچ بھی تھا جس میں وہ اپنی ٹیم کو جیتتے دیکھنا چاہتے تھے۔ اس تناظر میں اس میچ کو سوشل پلیٹ فارمز پر بھی غیر معمولی توجہ حاصل تھی۔ غالباً توجہ کے بھوکے یا پاکستان سے دشمنی میں مبتلا ایک  شخص کی ویڈیو کلپ اور تصویریں سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آئیں جو بظاہر  دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھا تھا، اس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی گرین شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ اس شرٹ کو اتارے بغیر اس کے اوپر ہی انڈین کرکٹ ٹیم کی بلیو جرسی پہن رہا تھا۔ اس شخص کے ساتھی اس حرکت کی ویڈیو بنا رہے تھے اور تالیاں بجا رہے تھے۔ 

سوشل پلیٹ فارمز پر اس حرکت کو "پاکستانی فین کے پاکستانی ٹیم کو چھوڑ کر انڈین ٹیم کا فین بن جانے" کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔

ایسے کومنٹس سامنے آئے کہ جیسے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے والے کسی پاکستانی مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی۔

مخصوص گروہوں نے سوشل پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کلپ کو پھیلایا۔

 چیمپئینز ٹرافی کے اس سب سے زیادہ دیکھے گئے میچ میں شکست کو پاکستانی ٹیم کے فین اور عام پاکستانی شہری اتوار کی رات ہی بھول گئے تھے اور آگے کی جانب دیکھتے ہوئے ییہ حساب لگانے لگے تھے کہ اس ہار کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکے گا۔

فینز کا کہنا ہے کہ کھیل میں ایک ٹیم تو لازماً ہارتی ہے لیکن ہارنے والی ٹیم کے فین گرگٹ نہیں بن جاتے۔ 

ابھی یہ واضح نہیں کہ گرین شرٹ میں ملبوس دکھائی دینے والا شخص واقعی پاکستانی ہی تھا یا کوئی اور، لیکن اس کی حرکت سے یہ واضح ہے کہ  وہ  قومیت سے قطع نظر دراصل گرگٹ تھا۔  بلکہ اس نے گرگٹ سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ ہرنے رنگ کو نیلے میں بدل ڈالا۔