ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی

ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا ہر 33 سال بعد ہوتا ہے، اور اس کی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔

دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق، قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔

آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک آیا تھا، اور 2030 کے بعد یہ دوبارہ 2063 سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer