ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلیکٹرز نے دورہ نیوزی لینڈ میں نئے چہرے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا

سلیکٹرز نے دورہ نیوزی لینڈ میں نئے چہرے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:قومی کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے 5اپریل تک نیوزی لینڈکادورہ کرےگی،  سلیکٹرزکادورہ نیوزی لینڈمیں نئےچہرےسامنےلانےکافیصلہ کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دینےکافیصلہ کر لیا،ڈومیسٹک کرکٹ کےپرفارمرز اور اسٹرائیکر کیمپ کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا، چیمپئنزٹرافی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی پرفارمنس کابھی باغورجائزہ لیاجائےگا۔

  ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹرائیکرکیمپ کےہیڈکوچ عبدالرزاق کوبھی کھلاڑیوں سےمتعلق مشاورت میں شامل کیاجائیگا،پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرناہے،پاکستان نےدورہ نیوزی لینڈمیں 5ٹی 20اور 3ون ڈےمیچزکھیلنےہیں۔