ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی بھرتیوں کا معاملہ ، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 جعلی بھرتیوں کا معاملہ ، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ ، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے اینٹی کرپشن سے یکم مارچ کو ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

جسٹس سلطان محمود نے ملزم رائے ممتاز احمد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ،،ملزم رائے ممتاز احمد اپنے وکیل عامر سعید راں کے ہمراہ پیش ہوے۔جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبد الصمد پیش ہوئے ، عبدالصمد نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں ملوث ہے، ملزم ایک سال اشتہاری رہا اور اب ضمانت کیلئے ہائیکورٹ آگیا ہے،،ملزم اس کمیٹی کا ممبر تھا جس نے جعلی بھرتیاں کیں، جسٹس سلطان محمود نے ملزم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پہلے بتائیں کہ ملزم ایک سال اشتہاری کیوں رہا ، پہلے یہ بتائیں پھر اس کیس کو آگے دیکھیں گے ، ملزم کے وکیل نے جواب دیا طبعیت آج ناساز ہے، استدعا ہے کہ تیاری کا موقع دے دیں ،عدالت نے مہلت دیتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer