ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی،یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔

اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال  
گروپ اے میں بھارت 2 میچز میں مسلسل کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے،نیوزی لینڈ، میزبان پاکستان کو شکست دینے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بنگلادیش نے ابھی تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے،دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان 2 میچ میں لگاتار شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔ 

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی

پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے، جو کہ بظاہر بہت مشکل لگ رہا ہے۔