ویب ڈیسک: بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ اور ماڈل سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
سونم باجوہ جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان آنے کے حوالے سے انکشاف کیا۔صارفین کے ساتھ سوال وجواب کے سیشن میں ایک پاکستانی مداح نے سونم سے پنجابی میں درخواست کی کہ 'سونم جی کدی پاکستان وی آؤ( سونم جی کبھی پاکستان بھی آئیں)'۔
پاکستانی مداح کی اس درخواست پر سونم نے کہا کہ' اس سال آئیں گے 'اور ساتھ ہی انہوں نے خاموش رہنے والا ایموجی بھی لگایا۔
Iss saal aavange ???? https://t.co/v3SYy2ZycJ
— Sonam Bajwa (@bajwasonam) February 22, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ سال ریڈیو پورٹل 'کنیکٹ ایف ایم کینیڈا' میں گفتگو کرتے ہوئے سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ 'یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے'۔
سونم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا 'یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی'۔