ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید مہنگا،روپے کی قد ر میں کمی 

Dollar rate increased
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا جبکہ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ۔

 سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مزید 23 پیسے مہنگا ہوگیا ۔

 سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 176.39 روپے پر بند ہوا۔ ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.13 فیصد کمی ہوئی۔

 واضح رہے کہ  روپے کی قدر میں کمی نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں اب ڈالر کی بڑھتی قیمت سے روپے کی قدر کم ہو گی اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔