روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، کئی علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے

روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، کئی علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے
کیپشن: Ukraine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین پر حملے شروع کردیئے یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائل حملے اور فضائی آپریشن کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں فوجیوں کی لڑائی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے جاری ہیں ۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سنٹرز پر میزائل داغے گئے جبکہ مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

 یوکرین کے مختلف شہروں میں فوجی ترسیل کے نظام کوبھی تباہ کیا جارہا ہے ۔جبکہ یوکرین کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ہوائی اڈوں، فوجی گوداموں پر میزائل داغے گئے ہیں۔یوکرین کے ساحلی شہر وڈیسا ،کرما تورکس ،ماریوپول بھی دھماکوں سے لرز اٹھے ۔ کئی شہروں میں روس کی فضائیہ بھی حملے کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل روسی صدر نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرائن کی فوج سے ہتھیارڈالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو اس کا جواب دیں گے۔

صدرولادی میرپیوٹن نے کہا کہ روس کویوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی ہم یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔صدرپیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جوفوجی ہتھیارڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر