ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں ، آٹھویں کےطلباہوجائیں تیار، امتحان کا اعلان کردیاگیا

پانچویں ، آٹھویں کےطلباہوجائیں تیار، امتحان کا اعلان کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نےتین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔پیک کی جانب سے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کےطور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔

سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

واضح رہے  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا 4 مئی سے دہم اور25 مئی سے نہم جماعت کے امتحانات لینے پر غور ، امتحانات کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔4 مئی کوعربی، 5 کو انگریزی، 6 کو سوکس کا پیپر لیا جائے گا ۔7 مئی کو کیمسٹری ،جنرل سائنس ،8 کو پنجابی کا پیپر ہوگا ۔10 مئی کو فزکس ، 11 کو ایجوکیشن اور 12 کوحساب کا پیپر لیا جائے گا۔ 19 مئی کو بیالوجی ،کمپیوٹرسائنس اور20 کو اکنامکس پیپر ہوگا ۔21 مئی کو اردو، 22 کو اسلامیات اور 24 کو مطالعہ پاکستان کا پیپرہوگا ۔

نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 25 مئی سے ہوگا ۔25 مئی کو عربی ،26 کو انگریزی اور27 کو پنجابی کا امتحان ہوگا ،28 مئی کو بیالوجی ،کمپیوٹرسائنس اور 29 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا ،31 مئی کو حساب ، یکم جون کو سوکس اور 2 جون کو فزکس کا پیپر ہوگا ،4 جون کو اردو، 5 کو اسلامیات اور 7 کو کیمسٹری کا پیپر ہوگا ۔8 جون کو اکنامکس اور 9 جون کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہوگا۔ امتحانات شارٹ سلیبس کے مطابق ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer