خاتون اول کے بیٹے کو عدالت سے ریلیف مل گیا

خاتون اول کے بیٹے کو عدالت سے ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم ماینکا پر دو افراد کو پولیس کے ذریعے اٹھوانے کا الزام، ہائیکورٹ میں  دو افراد کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ۔  خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا عدالت میں  پیش ہوئے۔

عدالت نے مغوی دونوں افراد پر مقدمہ درج ہونے کے باعث بازیابی کیس نمٹادیا، جسٹس محمد انوار الحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی دونوں افراد کیخلاف تھانہ ہئیر میں امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق  18 فرروی کو تھانہ ہئیر میں مقدمہ درج ہوا۔

عدالت نے درخواستگزار سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ  جب مقدمہ درج ہو چکا ہے تو آپ جا کر ملزمان کی ضمانت کروائیں،  عدالت نے پولیس رپورٹ کا جائزہ لیتے کیس نمٹا دیا ۔

خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے ساتھ درخواست گزار کے بھائی اعجاز احمد کا ہراپرٹی کا کاروبار تھا۔درخواست گزار نے ابراہیم مانیکا سے دس لاکھ روہے بمعہ منافع لی گئی رقم واپس کردی ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ  ابراہیم مانیکا کے ملیکتی ویگو ڈالا کا ایکسڈنٹ ہوا،جس کا الزام اعجاز پر لگایا گیا ،ایکسڈنٹ ہونے والی گاڑی کی مرمت کروا رہے ہیں ۔متبادل کرایہ پر گاڑی بھی لے کر دے رکھی ہے، ابراہیم مانیکا کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔

درخواست گزار  نے الزام عائد کیا کہ ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر درخواست گزار کے دونوں بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوالیا گیا، ابراہیم مانیکا کے ایماء پر پولیس میرے دونوں بھائیوں احمد حسن اور اعجاز احمد کو لے کر گئی ، عدالت درخواست گزار کےدونوں بھائیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔عدالت نے دونوں طرف سے موقف سننے اور پولیس ریکارڈ چیک کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer