ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان نے مودی سرکار کو کھری کھری سُنا دی

فیاض الحسن چوہان نے مودی سرکار کو کھری کھری سُنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی مودی سرکار پر تنقید، انہوں نے کہا کہ بھارت میں 70 کروڑ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور مودی سرکار سرجیکل سٹرائیک اور جنگ کی بات کررہی ہے۔

لاہور پریس کلب میں بلیڈ گرین تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت خود ڈرامے رچاتا ہے اور الزام ہم پر لگاتا ہے۔ انڈیا میں بلی بھی پکڑی جائے تو نام پاکستان کا ہی آتا ہے، ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں، ایٹم بم بارات کیلئے نہیں رکھا۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، بھارتی فنکار پاکستان آتے ہیں تو ہم انہیں گلدستے پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں اداکارہ ریما، میرا، ریشم، گلوکار وارث بیگ، اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کی نظر میں ملک پاکستان پہلے اور شوبز انڈسٹری بعد میں ہے۔

تقریب میں شریک سیاسی شخصیات سمیت فنکار برادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر اداکاروں نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ اور ان میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا۔