ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز حکام نے لندن ہیروئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

کسٹمز حکام نے لندن ہیروئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی
کیپشن: City42- Customs, Smuggling
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ائیر فریٹ یونٹ پر کسٹمز  حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لندن کیلئے بک کروائی گئی بیڈ شیٹس کی آڑ میں 7 کلوگرام ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز طیبہ معید کیانی نے خفیہ اطلاع پر ائیر فریٹ یونٹ پر چھاپہ مارا اور بیرون ملک بھجوانے کیلئے بک کروائے گئے سامان کی تلاشی لی تو لندن کیلئے بک کروائی گئی بیڈ شیٹس کی تہہ سے سات کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

 طیبہ معید کیانی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سات کلوگرام ہیروئن کی مالیت سات کروڑ روپے سے زائد ہے،ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز طیبہ معید کیانی کے مطابق ہیروئن برآمد کرکے سامان بک کروانے والی پارٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ہیروئن 14پیکٹس میں پیک کر کے بیڈ شیٹس میں چھپائی گئی تھی۔

 کسٹمز کو موصول ہونے والی جی ڈی کے مطابق شاہ جمال کے علاقہ میں واقع بسم اللہ انٹر پرائزز نے بیڈ شیٹس رائل شیڈ میں بک کروائی تھیں۔ بیڈ شیٹس کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن 130 اولڈ سٹریٹ لندن آربیٹ یورو کے نام پر بھجوائی جارہی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer