نصیر آباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

نصیر آباد میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
کیپشن: City42 - Murder Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) نصیر آباد میں نامعلوم  افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے معمر خاتون کو بہو اور پوتے سمیت  بے دردی سےقتل کردیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مقتولہ کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تہرے قتل کی واردات نصیر  آباد کے علاقہ مکہ کالونی میں ہوئی جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرشہری عمران کی ماں کنیز بی بی، اس کی اہلیہ 32 سالہ روبی اور بیٹے 4 سالہ ولی محمد کو تیز دھار آلے کی مدد سے بےدردی سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقتولہ روبی کا شوہر عمران جیل روڈ پر واقع ہوٹل میں ملازم ہے جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر عمران کو بھی حراست میں لیکر مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer