(جنید ریاض ) میٹرک کے امتحانات میں 4 روز باقی رہ گئے لیکن نگران عملہ تاحال دستیاب نہیں جبکہ لاہور بورڈ نے انتظامات مکمل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے میٹرک سالانہ امتحانات 2018 میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن عملے کی عدم دستیابی کے باعث امتحانات بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس کے باوجود لاہور بورڈ نے انتظامات مکمل ہونے کا دعویٰ کیاہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی کیجانب سے عملہ فراہم نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے بورڈ حکام کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرچوں میں خراب کارکردگی کے خوف سے اساتذہ میٹرک امتحانات میں نگرانی کرنے کو تیار نہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹیوں سے روک لیا۔