ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف،پنجاب پولیس ہائی الرٹ

مسیحی برادری کرسمس شاپنگ اور عبادات میں مصروف،پنجاب پولیس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پولیس انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرے، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے۔ 

لاہور میں جہاں مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر شاپنگ اور عبادات میں مصروف ہے وہیں پنجاب پولیس بھی ہائی الرٹ ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خدمت مراکز، میثاق سنٹرز کو برقی قمقموں، کرسمس ٹریز سے سجایا گیا۔ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کرسمس سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ میثاق سنٹرز، پولیس دفاتر میں مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹے گئے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران نے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ پولیس افسران کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی پادریوں اور چرچ انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تقریبات کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ پولیس انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرے، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں،مسیحی آبادیوں کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔