ویب ڈیسک: ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کی سمری پر فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 600 میگا ہرڈز سپیکٹرم آکشن آئندہ ماہ ہوگی۔فائیو جی سروس بھی پاکستان میں لانچ کی جائے گی۔