ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کا پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ

ہائیکورٹ کا پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی ہے اور ایم ڈی پی ایچ اے کو درخواست گزار کو سن کر چار ہفتوں کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے شہری رانا رشید احمد کی درخواست پر سماعت کے بعد حکم جاری کیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایم ڈی پی ایچ اے قانون، قواعد اور پالیسی کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں اور فیصلے کی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار کو ارسال کریں۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق معاملات حل طلب ہیں، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو کارروائی کا حکم دیا۔ درخواست میں ایم ڈی پی ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔