سٹی42: مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شاہ پور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 سے بھی الیکشن لڑیں گی۔
مسلم لیگ نون کے نمائندے سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں پی پی 80 سے مریم نواز کے کاغدات نامزدگی کل جمع کروائیں گے۔ قبل ازیں مریم نواز کی جانب سے لاہور میں اپنے والد کی نشست این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ان کے رائے ونڈ سے بھی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔