ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’وزیراعلیٰ کے پی نے بھی عمران کو شٹ اپ کال دیدی‘

’وزیراعلیٰ کے پی نے بھی عمران کو شٹ اپ کال دیدی‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان ہی رہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی؟ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلیک میلنگ، دھونس اور دھمکیوں سے دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں، عمران خان ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، کے پی کا ڈپٹی اسپیکر اور تھانے بھی محفوظ نہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے، عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت چلے، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer