ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذخیر اندوزی کرنیوالوں کو سخت سزا دینے کا فیصلہ؛ نیا قانون منظور

Tough crackdown on hoarders in Punjab
کیپشن: Zakhira Andozi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)ذخیر اندوزوں کیخلاف پنجاب میں شکنجہ سخت گور نر پنجاب نے پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کر نیوالوں کیخلاف اہم قانون کی منظوری دیدی،نئے قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3سے 5سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکے گی۔

تفصیلات کےمطابق ذخیر اندوزوں کےخلاف پنجاب میں شکنجہ سخت گور نر پنجاب نے پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف اہم قانون کی منظوری دے دی،چوہدری محمدسرور نے ''ضروری اشیاء کی ذخیر اندوزی کی روک تھام'' کے بل 2021پر دستخط کر دیئے،نئے قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3سے 5سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکے گی۔

ذخیرہ اندوز قابل دست اندازی پولیس ہوں گے قید کے ساتھ ساتھ اور جنس کی نصف قیمت کا جر مانہ بھی ہوسکے گا،حکومت نے تاجران اور کاروباری حضرات مذکورہ اجناس کی اسٹاک کی تفصیل مجاز حکام کو دینے کا پابند بھی کردیا۔

گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ نئے قانون کے تحت لازمی اشیاء خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی قابل تعزیز جرم قرار دیدیا ہے ۔ذخیریہ اندوزی کے لئےمختص جگہ کے مالک کو بھی نئے قانون کے تحت سزا اور جر مانہ کیا جاسکے گا۔نئے قانون کے تحت ٹرائل کی مدت زیادہ سے زیادہ 90دن ہوگی 'جر م نا قابل ضمانت ہوگا ۔

عوام کو مہنگائی کی مشکلات سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تمام اقداما ت کو یقینی بنائے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer