کوروناسے مزید 4افراد جان کی بازی ہارگئے

کوروناسے مزید 4افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ملک بھر میں کوروناوائرس سے مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 322 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 47 ہزار811 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی جبکہ مختلف اسپتالوں میں 652 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

 پنجاب میں ابتک   13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار438،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔