ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کا سیف الملوک کھوکھر کے گرد گھیرا تنگ

نیب کا سیف الملوک کھوکھر کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس نیب نے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع  کردیا، نیب  نے ریکارڈ کے حصول کیلئے تمام مالیاتی اداروں کو خط لکھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے الیکشن کمشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ طلب کرلیا۔  زرائع کے مطابق سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان، اسٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت دیگر بنکوں،پٹوار خانوں، محکمہ ریونیو سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بھی سیف الملوک اور خاندان کے نام اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی۔چیرمین نیب نے سیف الملوک کھوکھر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دے رکھی ہے۔ ریکارڈ طلبی کے بعد سیف الملوک کھوکھر کی باقائدہ طلبی بھی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer