ایل ڈی اے غیر قانونی کمرشلائزیشن روکنے میں ناکام

 ایل ڈی اے غیر قانونی کمرشلائزیشن روکنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے شہر میں غیر قانونی کمرشلائزیشن روکنے میں ناکام ہوگیا، رواں مالی سال میں ہزاروں غیر قانونی کمرشل عمارتوں میں سے صرف 70 سے زائد پراپرٹیز کو کمرشلائزیشن ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے، ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ دے دی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹرولڈ ایریاز خیابان فردوسی، خیابان جناح، ڈیفنس روڈ، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، اقبال ٹاؤن اور فیروز پور روڈ پر غیر قانونی کمرشلائزیشن کی بھرمار ہے، زون ون میں مستقل کمرشلائزیشن کی مد میں صرف 70 ڈیمانڈ نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق زون ٹو اور زون فائیو میں ایک بھی ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہوسکا، جبکہ زون تھری اور زون فور میں 2 ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوسکے، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹاؤن پلاننگ کی کارکردگی بری طرح متاثر رہی۔

 ذرائع کے مطابق چیف ٹاؤن پلانر کی منظوری کے باوجود ڈائریکٹرز نے ڈیمانڈ نوٹسز دبالئے ہیں، غیر قانونی کمرشلائزیشن کی مد میں ایل ڈی اے کو ڈیڑھ ارب سے زائد خسارے کا سامنا ہے جبکہ ایل ڈی اے تاحال صرف ستر کروڑ ہی جمع کرسکا ہے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے نے مستقل کمرشلائزیشن کے کیسز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ڈی جی نے تمام ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کو بلاکر حتمی وارننگ دے دی ہے، چیف ٹاؤن پلانر کا موقف ہے کہ کیسز منظوری کے بعد ڈیمانڈ نوٹسز جاری نہ ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer