(سٹی42) بانی پاکستان کی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے ڈی جی ہیلتھ آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے خصوصی شرکت کی۔
یوم ولادت قائد محمد علی جناح کے حوالے سےڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈرگ ایڈوائزری اور ٹریننگ حب کے اشتراک سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، لاڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید اور ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بھی شرکت کی۔ مسیحی برادری کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
تقریب میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور مسیحی ملازمین کو ہزار ہزار روپے عیدی بھی دی گئی۔ لارڈ میئر مبشر کا کہنا تھا کہ سی ایم کے ویژن کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہترین اصلاحات لائی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک و قوم کی ترقی میں مسیحی برادری کا قلیدی کردار ہے۔قائد اعظم کی یاد میں شمعیں روشن جبکہ کرسمس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
مزید دیکھئے: