سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعدازدوپہر شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سوات، کوہستان، بٹگرام اور شانگلہ میں بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔