ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی استحکام کیلئے حکومت کی مسلسل محنت، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیراعظم

معاشی استحکام کیلئے حکومت کی مسلسل محنت، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیراعظم
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی بھی کی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور تمام متعلقہ وزراء و حکام اس امر کیلئے لائق تحسین ہیں. پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری اس کا واضح ثبوت ہے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ۔ معاشی استحکام کے لیے حکومت کی مسلسل محنت اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے حکومت اصلاحات کا عمل مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پاکستان کو ایک مضبوط، خودکفیل اور پائیدار معیشت بنانا ہے ۔