ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ایران میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ایران میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

 ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی صوبے فارس میں دریافت ہونے والی گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس موجود ہے۔

 ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد کا کہنا ہے کہ نئی گیس فیلڈ سے تقریباً 5.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس قابلِ حصول ہے جوکہ ایران کے بڑے گیس فیلڈ جنوبی پارس کے ایک فیز سے تقریباً 15 برس کی پیداوار کے برابر ہے۔

 وزیر تیل نے بتایا کہ نئی گیس فیلڈ میں موجود گیس سویٹ گیس ہے جس سے اس کی ترقی اور پیداواری اخراجات میں کمی آئے گی۔

 وزیر تیل کے مطابق نئے گیس فیلڈ میں گیس کنڈینسیٹ کے بھی نمایاں ذخائر موجود ہیں جو ایران کے لیے اربوں ڈالر کی نئی آمدن کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ 


 
 

Ansa Awais

Content Writer