ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران کی مفت بجلی ختم، گریڈ 17 سے 21 تک ماہانہ رقم دینے کا فیصلہ

پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی ختم، گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو ماہانہ رقم دینے کا فیصلہ

افسران کی مفت بجلی ختم، گریڈ 17 سے 21 تک ماہانہ رقم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: پاور سیکٹر کے افسران کو حاصل مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے بعد حکومت نے گریڈ 17 سے 21 تک افسران کو بجلی کے متبادل الاؤنس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران کو مفت یونٹس کے بجائے 30 روپے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔ گریڈ 17 کے افسران کو 450 یونٹس کے عوض 15 ہزار 858 روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 600 یونٹس کے بدلے 21 ہزار 990 روپے ادا کیے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کو 880 یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے، گریڈ 20 کے افسران کو 1100 یونٹس کی جگہ 46 ہزار 992 روپے جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو 55 ہزار 536 روپے ادا کیے جائیں گے۔

پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی گئی تھی۔ مفت بجلی کی سپلائی ختم کرنے کے حوالے سے وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا۔