ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی روڈ پر شدید ٹریفک دباؤ، سی ٹی او  نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا

برکی روڈ پر شدید ٹریفک دباؤ، سی ٹی او  نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:برکی روڈ پر انڈر کنسٹرکشن سڑک اور سیوریج کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے پر سی ٹی او لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے کے مطابق برکی روڈ پر اس وقت سنگل لین ٹریفک چل رہی ہے، جبکہ سڑک پر 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیراگون سٹی کے قریب سیوریج واٹر اور جاری تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد پیک آورز میں برکی روڈ پر مزید 12 سے 15 ہزار گاڑیوں کا اضافی دباؤ متوقع ہے، جس سے ٹریفک کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

مراسلے میں سول ورک تیز کرنے، سڑک پر مناسب ڈرینج کا انتظام یقینی بنانے اور برکی روڈ کے دونوں ٹریکس کو جلد از جلد بحال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق برکی روڈ پر 30 سے زائد سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز موجود ہیں، جس کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام اور پانی کے نکاس کا مسئلہ جلد حل کرکے سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔