ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جھپٹا مار کر موبائل فون چھن جانے کے سینکڑوں مقدمات درج

 لاہور میں جھپٹا مار کر موبائل فون چھن جانے کے سینکڑوں مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں جھپٹا مار کر شہریوں کے موبائل فون چھیننے والے بھی بے قابو ہوگئے ۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران جھپٹا مار کر موبائل فون چھن جانے کے 332 مقدمات درج ہوئے،موبائل فون چھن جانے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 68 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا،

کینٹ ڈویژن میں 60، سٹی ڈویژن میں موبائل فون چھن جانے کے 60 مقدمات درج ہوئے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 54، صدر ڈویژن میں موبائل فون چھن جانے کی 50 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران 38 شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھینے گئے،موبائل فون چھن جانے کے واقعات درج شدہ مقدمات سے زیادہ ہیں،

کئی متاثرین خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کراتے۔