ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد پھر ایک ساتھ

اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد پھر ایک ساتھ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر ایک ساتھ نظرآئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم ’’حیوان‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوگئی ہے۔
اکشے کمار نےفلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے، ویڈیو میں وہ’’بزرگ‘‘ لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیئے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔
 اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم کے’’شیطان‘‘ ہوں گے کبھی وہ شیطان جسے سب جانتے ہیں اور کبھی وہ جسے کوئی نہیں جانتا۔
اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے اندر کچھ نہ کچھ شیطان ہوتا ہے، کوئی باہر سے بزرگ تو کوئی اندر سے حیوان، تقریباً 18 سال بعد سیف علی خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔یاد رہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ ٹشن‘‘ میں بالی ووڈکے دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کام کیا تھا،’’ حیوان‘‘ دراصل پریہ درشن کی 2016 کی مشہور ملیالم تھرلر اوپم کا ہندی ریمیک ہے جس میں کاجول، بوبی دیول اور اینار ہارلڈسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔