ویب ڈیسک : آڈٹ رپورٹ میں پٹرولیم ڈویژن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، آڈٹ رپورٹ میں او جی ڈ ی سی ایل میں 7 کھرب 16 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی مقررہ حد سے کم استعمال سے 13 ارب روپے کا نقصان ، کمپریشن پراجیکٹس میں تاخیر کے نتیجے میں پیداوار کایومیہ نقصان8 ارب 57 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، غیر قانونی طور پر ایل ڈی چارجز کی کم کٹوتی سے 1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے تشہیر پر خرچ کیے ،سلیمان ویل کی ابتر معاشی صورتحال کے باوجود 1 ارب روپے سے زائد ایوارڈ کیے گئے ، او جی ڈی سی ایل ملازمین کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا۔
آڈٹ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں سے مجموعی طور پر 2 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، ڈرلنگ اور ایکپسولریشن سے مطلوبہ اہداف کے عدم حصول سے 1 ارب 89کروڑ کے نقصانات کاانکشاف ہوا ہے۔
گیس پروڈیکشن کے منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے 85 ارب 58کروڑ روپے سے زائد کے نقصانات، تیل و گیس کے 35 کنوں کی تعمیرو مرمت مکمل نہ ہونے سے 32 ارب 72 کروڑ روپے کے نقصانات، سی ایس آر فنڈز کے غلط استعمال سے 2 ارب 37 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سوئی اور دیگر 7 گیس فیلڈز سے کم پیداوار سے 1 ارب73 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔