ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے دو بچیاں جاں بحق، ہوٹل مالک سمیت 7 ملازمین کو گرفتار

لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے دو بچیاں جاں بحق، ہوٹل مالک سمیت 7 ملازمین کو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے پی آئی اے روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد دو کمسن بچیوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس نےہوٹل مالک سمیت 7 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچوں کے والد محمد عظیم کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان نے 16 اگست کی رات پی آئی اے روڈ پر موجود ریسٹورنٹ سے کھانا خریدا اور گھر پہنچنے کے بعد تینوں بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

6 سالہ تحریم اور 4 سالہ ارحا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 18 اور 19 اگست کی رات کو شیخ زید ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔متاثرہ بچیوں کا بھائی حاشر بھی بیمار ہوا تاہم وہ بروقت علاج سے صحت یاب ہو گیا۔
تھانہ ستوکتلہ میں ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف زہریلا کھانا فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔