بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ کا تاج کس کے سر سجنے والا ہے؟

بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ کا تاج کس کے سر سجنے والا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ کون، عالیہ بھٹ یا پھر کنگنا رناوت؟ فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں منعقدہ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی لائیو اسٹریمنگ  بھارتی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال بہترین اداکارہ کی دوڑ عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوت کے درمیان ہو رہی ہے، نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے عالیہ بھٹ جبکہ فل تھلائیوی سے کنگنا رناوت کا نام شامل ہے۔

بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج شام ہونے والے ایوارڈز میں ہوجائے گا جبکہ گزشتہ برس یہ تاج ملیالم فلموں کی اداکارہ اپرنا بالمورالی کے سر سجا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer