ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر نے پھر اڑان بھر لی، مہنگا ہوگیا

dollar price today in Pakistan
کیپشن: dollar price today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان, انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہوگیا.
تفصیلات کےمطابق انٹربینک  میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ڈالر 34 پیسے مہنگا ہونے پر 218 روپے پر جا پہنچا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 217.50 روپے تک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہناتھا کہ طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان ہے ،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 217.66 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 225 روپے کا تھا ۔
 برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ امارتی درہم0.80 پیسے اضافے سے 62.50 روپے کا  تھا،سعودی ریال 1.20 روپے اضافے سے 60 روپےکا ہوگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer