مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کےریکارڈ کےحصول سےمتعلق کیس کی سماعت، انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجرسنگھ نےہائیکورٹ میں لیگی رہنماؤں کےمقدمات کاریکارڈ پیش کردیا، عدالت نے مقدمات کی تفصیل فراہم ہونے پر کیس نمٹادیا،ہائیکورٹ نےگرفتاریاں روکنے کےحوالےسےحکم جاری کرنیکی استدعا مستردکردی۔ 

جسٹس طارق ندیم نے عطا تارڑ، رانا مشہود،اویس لغاری اورملک احمد خان کی درخواستوں پرسماعت کی ڈی ایس پی لیگل میاں تنویر امجد اور درخواستگزاروں کےوکیل رانا اسداللہ سمیت دیگرپیش ہوئے، لاافسر نے پولیس کی رپورٹ کے مطابق بتایا کہ اویس لغاری کیخلاف ایک،عطاتارڑ، رانا مشہود اور ملک احمد خان سمیت دیگر کیخلاف 2, 2 مقدمات درج ہیں۔

درخواستگزارون کے وکیل نے کہاپولیس لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئےچھاپے ماررہی ہے،روکا جائے،جسٹس طارق ندیم نےریمارکس دیے ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے،آپ نے صرف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے متعلق استدعا کی تھی،جو پوری ہوچکی ہے،وکیل نے کہاسپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی اے کارکنوں کی سیاسی گرفتاریاں نہ کرنےکاکہہ چکی ہے،معزز جج نے کہاریمارکس دیے وہ ان کا فیصلہ ہے،سیاسی گرفتاریاں روکنے کے حوالے سےیہ عدالت حکم نہیں دے سکتی۔

وکیل نےکہا کہ پولیس والوں سے یہ بیان لے لیں کہ لیگی رہنماؤں کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں،معززجج نے کہاپولیس کی رپورٹ آچکی ہے،عدالت اس کیس میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتی۔