عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Contempt Case, IHC issues verdict
کیپشن: Contempt Case, IHC issues verdict
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ‏ عمران خان کا جج کو دھمکی دینے کا مقصد عوام کی نظر میں عدلیہ کے وقار اور ساکھ کو مجروح کرنا ہے، ان کا  توہین آمیز بیان بادی النظر میں عوام کے عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے، ‏بادی النظر میں عمران خان کا جج سے متعلق توہین آمیز بیان انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

عمران خان کے توہین آمیز جملے بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنائے گئے ہیں جس میں عمران خان نے کہا تھا ’اور مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں, آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے‘۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم کرنے کی کوشش براہ راست توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عمران خان نے انصاف کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کے بیان نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 31 اگست کو طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا، ‏ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او بنی گالہ کو عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔