جولائی کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری

state bank of Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی 2022 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2022 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہا جو جون 2022 کے مقابلے میں 45 فیصد کم رہا۔ایس بی پی کا کہنا ہے کہ جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 21 فیصد کم ہو کر 3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا اور جولائی میں درآمدات 5.38 ارب ڈالرز کی رہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی میں برآمدات 2.29 ارب ڈالرز کی رہیں اور ورکرز ترسیلات 2.52 ارب ڈالرز رہیں۔