ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کا شادی کی تقریب میں جانے سے انکار؛ ویڈیو منظرعام پر

دلہن کا شادی کی تقریب میں جانے سے انکار؛ ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کی پسند کا گانا نہ لگانے پر اس نے شادی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تو وہ ناراض ہوگئی اور شادی کی تقریب میں جانے سے انکار کردیا،ویڈیو ویڈنگ بریگیڈ نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض دلہن اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اپنی پسند کا گانا لگانے کا کہہ رہی ہے۔ 

دلہن کہہ رہی ہے وہی لگے گا، میں بولا تھا وہ گانا لگے گا،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں داخل ہونے سے ہی انکار کر دیا کیونکہ انٹری پر اس کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تھا جبکہ اس کے گھر والے اسے سمجھا رہے ہیں کہ ہاں وہ گانا لگا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer