ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ڈاکٹر پر کروڑوں روپے ٹیکس عائد

 معروف ڈاکٹر پر کروڑوں روپے ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) معروف ہومیوپیتھک معالج ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے, ایف بی آر نے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد ہومیوپیتھک ڈاکٹر اصغرپر 5کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر اصغرپر 5کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا ہے-ہومیوپیتھک ڈاکٹر اصغر کا سال 2014سے سال 2018تک کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا گیا-ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اصغر نے ڈاکخانہ کےذریعے بھجوائی گئی ادویات کی آمدن ایف بی آر سے چھپارکھی تھی-ایف بی آر نے ڈاکٹر اصغر کو ڈاکخانہ کے ذریعے موصول ہونے والے 12کروڑ روپے کا ریکارڈ حاصل کرکے 5کروڑ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا ہے-

قبل ازیں طارق گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے سی ای او طارق گارڈن ہیشم اسامہ خان پر 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سی ای او طارق گارڈن ہیشم اسامہ خان کا سال 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔ایف بی آر نے طارق گارڈن کے سی ای او کی بنک ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے طارق گارڈن سکیم کے سی ای او ہیشم اسامہ خان کی تقریباََ 2 ارب روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڑ اکٹھا کررکھا تھا۔ طارق گارڈن کے سی ای او نے ایف بی آر کے فیصلہ کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer