تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز

تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) کسٹم حکام کے چھاپے اور کارروائیاں، اکبری منڈی کے تاجران کا صبر جواب دے گیا، اکبری منڈی کے تاجران کا صدر اظہر اقبال کی قیادت میں سرکلر روڈ پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم کے گوداموں اور کولڈ سٹوریج پر چھاپوں اور مبینہ ہراساں کرنے کیخلاف غصے سے بھرے تاجروں نے صدر اظہراقبال اعوان کی قیادت میں سرکلر روڈ اکبری منڈی کے داخلی دروازے پر احتجاج کیا۔ اکبری منڈی کے تاجران نے کسٹم حکام کے ناروا سلوک کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سرکلر روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہی۔

اکبری منڈی کے صدر محمد اظہر اقبال اعوان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام نے گوداموں اور کولڈ سٹوریج پر چھاپے مارے اور درآمدی سامان کے مالکان کو کاغذات تک دکھانے کی مہلت نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ اکبری منڈی کے تاجر کسٹم حکام کے نارواسلوک کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیلڈ افسران کو ایسی ظالمانہ کارروائیوں سے روکا جائے۔

اکبری منڈی کے تاجران نے کہا کہ اگر کسٹم کی جانب سے ناجائز چھاپے اور زیادتیاں بند نہ ہوئیں تو غیرمعینہ مدت کیلئے اکبری منڈی بند کردی جائے گی۔