ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو خبردار کردیا

ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) صحت کی سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نجکاری کرکے اس ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہوسکتی، اگر ایم ٹی آئی آرڈیننس بل لایا گیا تو پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب حکومت کو خبردار کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے لاہور جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کی، صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر قاسم اعوان کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ لانا عوام کے مینڈیٹ کیساتھ دھوکہ ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ لایا گیا تو پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار کا کہنا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی میٹنگ میں کہا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کو کسی سیکیورٹی بل کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر کام کرے اور مار بھی کھائے، اب ایسے کام نہیں چلے گا، وزیر صحت ڈاکٹر ہونے کے باوجود اپنے حلف کو بھلا چکی ہیں۔

وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر صحت نظام نہیں چلا سکتیں تو استعفیٰ دے دیں، ڈاکٹر کے مسائل پر جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، جلد لائحہ عمل پیش کریں گے۔