تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ

تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام پولیس لائنز میں ٹریننگ سکول بنانے کا حکم، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سکولز میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے انویسٹی گیشن افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تفتیشی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس لائنز میں ٹریننگ سکول بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سکولز کیلئے گرانٹس مانگنے کی بجائے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ٹریننگ سکولز کیلئے کمرے مختص کئے جائیں گے۔

ٹریننگ سکولز میں نئے بھرتی ہونے والے جوانوں اور تفتیشی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس کے لیگل سیل کے ماہر افسران لیکچر دیں گے جبکہ پراسیکیوشن، ماہرقانون کے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹریننگ سکولز کے قیام کا فیصلہ تفتیشی نظام میں موجود خامیاں دور کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران ٹریننگ سکولز کو آپریشنل کرکے رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔