(عابد چودھری) اسلام پورہ ماڈل قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کو اسکے دوبئی میں مقیم دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا۔
پولیس کے مطابق عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کی دبئی میں فیضان نامی شخص سے دوستی تھی جبکہ عائرہ حسین کی پاکستان میں دوستیوں پر فیضان ناراض تھا جس پر فیضان کی دبئی سے عائرہ سے فون پر بد کلامی بھی ہوئی اور فیضان نے لاہور میں ٹاپ ٹین میں شامل اپنے دوست کے ذریعے عائرہ کو ٹارگٹ کیا اور فیضان کے دوست نے شوٹر کے ذریعے عائرہ کو قتل کروایا۔
مقتولہ کے والد نے تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم پورٹل پر شکایت درج کی تھی۔