سٹی 42: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا۔
وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول26 روپے77 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔
