طاہر جمیل: آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے ٹاؤن ہال کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز سے ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور برادرانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سفیر آذربائیجان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو آئندہ ماہ باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، اور برادر ممالک کی شرکت کو سراہا۔
ملاقات میں سفیر کی اہلیہ ترانا فرہادوف، صدر آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، بزنس اتاشی سامیرا احمدی، بہبود گدالی، حافظ محمد عثمان شفیق اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا بھی شریک تھے۔