اسرار خان: لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی رواں سال کے پہلے 110 دنوں میں 37 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق یکم جنوری تا 20 اپریل کے دوران33مرد اور 4 خواتین نے خودکشی کی جنوری میں 2 خواتین اور 12 مردوں نے اپنی جانیں لیں جبکہ فروری کے دوران ایک خاتون اور 11 مرد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایدھی ترجمان نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایک خاتون اور 5 مردوں نے خودکشی کی ہےیکم سے 20 اپریل تک 5 مردوں نے مختلف وجوہات پر اپنی جان گنوائیں جبکہ خودکشی کے پس پردہ محرکات میں گھریلو ناچاقی اور ذاتی تنازعات کار فرما رہے۔
ایدھی ترجمان کا کہناہے کہ غربت، محبت میں ناکامی اور ذہنی مسائل بھی خودکشیوں کا سبب بنے ہیں۔