ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ کھیل کے زیر انتظام کھیلوں کی 100 سے زائد سہولیات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

 محکمہ کھیل کے زیر انتظام کھیلوں کی 100 سے زائد سہولیات آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ کھیل پنجاب  نے  بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھیلوں کے مختلف پراجیکٹس کو پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا۔
صوبہ بھر میں محکمہ کھیل کے زیر انتظام اس وقت 717 کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں سو کے قریب سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبہ میں زیر تعمیر پیڈل کورٹس کو بھی پبلک پارٹنر شپ پراجیکٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مختلف علاقوں میں قائم کرکٹ ،فٹبال،ہاکی گراؤنڈز، منی جمنیزیم کو آؤٹ سورس کیا جائیگا۔
پہلے مرحلہ میں گراؤنڈز کی پی پی پی موڈ کامیابی کو مدنظر رکھ کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔محکمہ کھیل نے کہاپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے تمام پراجیکٹس کو مکمل بحال کرنے میں مدد ملے گی۔